سپورٹس بورڈ پنجاب میں ای لائبریری کمپلیکس اور 13 اضلاع کی بڑی گراؤنڈز میں موبائل لائبریریاں قائم کرنے کا فیصلہ،

موبائل ای لائبریریوں کا قیام پرانی بسوں میں کیا جائیگا،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی سے بسوں کے حصول کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے‘ رانا مشہود احمد

منگل 10 فروری 2015 19:48

سپورٹس بورڈ پنجاب میں ای لائبریری کمپلیکس اور 13 اضلاع کی بڑی گراؤنڈز میں موبائل لائبریریاں قائم کرنے کا فیصلہ،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) حکومت پنجاب نے سپورٹس بورڈپنجاب کے ہیڈآفس لاہورمیں ای ۔لائبریری کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،سرگودھا،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگجرات سمیت صوبے کے 13اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ہر ضلع کی بڑی گراؤنڈ میں بھی موبائل ای۔

لائبریریاں قائم ہوں گی۔یہ بات صوبائی وزیر تعلیم وکھیل رانا مشہود احمد خاں نے آج یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔پنجاب کری کلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اکرم خاں ،سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اوریا مقبول جان،ڈائریکٹر جنرل لائبریریزڈاکٹر نصیر احمد بابر،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور،آئی ٹی یونیورسٹی ،کام سیٹس لاہور،پنجاب یونیورسٹی ،محکمہ سکول ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ اور جی سی یونیورسٹی کے متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ موبائل ای۔ لائبریریوں کا قیام پرانی بسوں میں کیا جائے گا۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی سے بسوں کے حصول کے لئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب ان بسوں کی ضروری تزئین وآرائش کے بعد انہیں موبائل لائبریریوں کی شکل دے گا اور 13 اضلاع کی بڑی گراؤنڈز میں ای۔ لائبریری کی یہ سہولت دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک ہر شہر کے مختلف علاقوں میں فراہم کی جائے گی جبکہ جن شہروں میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے جیمنزیم پہلے سے موجود ہیں،وہاں راؤنڈ دی کلاک عام شہریوں کو وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔

اسی طرح سرکاری سکولوں اور کالجز کی آئی ٹی لائبریریز اور بلدیاتی اداروں کی لائبریریز کو بھی ای۔ لائبریری کا درجہ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پائل پراجیکٹ کا آغاز صوبے کے دانش سکولوں سے کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 10/02/2015 - 19:48:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :