ورلڈ کپ 2015ء : وارم اپ میچز : بھارت اور اسکاٹ لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،
اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 179 رنز سے شکست دی ،اسکاٹ لینڈ کے بولروں کی عمدہ بولنگ کے آگے آئرلینڈ کا کوئی بھی بلے باز ٹک نہ پایا، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے ہرا کر مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے،بھارت کی جانب سے دیئے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کر سکی، روہت شرما نے 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے جب کہ اجنکیا رہانے نے 88 اور سریش رائنا نے 75 رنز بنائے،۔ افغانستان کی جانب سے نوروز منگل نے سب سے زیادہ 60 جب کہ عثمان غنی نے 44 رنز اسکور کئے
منگل 10 فروری 2015 23:36
ایڈیلیڈ ، سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ایڈیلیڈ سڈنی: ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 179 رنز سے شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے، میٹ میشن نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پریسٹن مومسن بھی 56 اور رشے بیرنگٹن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرلینڈ کی جانب سے میکس سورینسن نے 3 جب کہ کریگ ینگ اور جورج ڈوکریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا کوئی بھی بلے باز اسکاٹ لینڈ کے بولروں کے آگے ٹک نہ پایا اور پوری ٹیم 27 اوورز میں 117 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پال اسٹرلنگ تھے جو 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ 23 اور گیری ولسن 15 رنز بنا پائے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا