قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا

بدھ 11 فروری 2015 12:17

قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) سیف گیمز اورانٹرنیشنل ایونٹ کی تیاری قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ہے ، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کل جمعرات سے سرگودھا میں شروع ہوگا جو کہ یکم مارچ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں ریحان علی، محمد ندیم، محسن علی،محمد طارق، عاصم علی، محمد سجاد، بشارت علی، راحت مقصود، کاشف رزاق، شبیر احمد ، اخلاق حسین، عبدالمختار، واجد علی، محمد شاہد، عثمان زادہ، حیدر علی ، عدیل اعظم اورمحمد توحید شامل ہیں جن کو کوچ میجر رانا نبیل احمد اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 12:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :