ورلڈکپ کے ہرلمحے کو احتیاط سے لے رہے ہیں: ڈوپلیسی

بدھ 11 فروری 2015 14:05

ورلڈکپ کے ہرلمحے کو احتیاط سے لے رہے ہیں: ڈوپلیسی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) جنوبی افریقا کے بیٹسمین ڈوپلیسی نے کہاکہ ان کی ٹیم ورلڈکپ کے ابتدائی میچ کے بعد آہستہ آہستہ اپنی اپنی طاقت حاصل کرلے گی۔ جنوبی افریقااپناآخری وار م اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج کھیل رہاہے۔ ڈوپلیسی نے کہاکہ ہم آخری وارم اپ میچ میں احتیاط سے کھیلیں گے کیونکہ ورلڈکپ کے پہلے میچ کے قریب جارہے ہیں لیکن ہم ابھی بھی تیاریوں کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیف ڈوپلیسی نے کہاکہ ایک سال کے طویل عرصے سے ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے بہت پرجوش ہیں، ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور اب ہم عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ڈوپلیسی نے کہا کہ خاص بات یہ ہے کہ ہم اس وقت اچھی فارم میں ہیں اوروارم اپ میچوں پر زیادہ انحصارنہیں کررہے ہیں ہماری پوری توجہ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ پر ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بولنگ اور دیگرشعبوں میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرے گی،نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کچھ سیکھنے کوملے گا جو پہلے میچ میں کام آئے گا۔جنوبی افریقا اپناپہلامیچ زمبابوے کے خلاف15فروری کو ہملٹن میں کھیلے گا۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:05:30