آسٹریلیا کوہوم گراوٴنڈ میں چمپین بننے کے لیے1992 سے سبق حاصل کرناہوگا:جان بکنن

بدھ 11 فروری 2015 14:06

آسٹریلیا کوہوم گراوٴنڈ میں چمپین بننے کے لیے1992 سے سبق حاصل کرناہوگا:جان بکنن

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جان بکنن نے کہاہے کہ اگرآسٹریلیاکو ہوم گراوٴنڈ میں ورلڈکپ جیتناہے تو اسے 1992کی تاریخ سے سبق حاصل کرکے آپس میں متحدہوکر کھیلناہوگا تاکہ ہوم گراوٴنڈ کے دباوٴکو برداشت کیاجاسکے۔جان بیکنن آسٹریلوی ٹیم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹیم میں اتحاد کوبرقراررکھنے کے لیے ورلڈکپ کے43روزہ مہم کوبیرونی دورے کے طورپر لیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا 1992کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہاتھا ،کرکٹ کی تاریخ میں بھارت واحد ملک ہے جس میزبان کی حیثیت سے چمپین بن گیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے جان بکنن کی کوچنگ میں دو دفعہ ورلڈکپ جیتنے کااعزازحاصل کیا،انھوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کوایک ہی لمحے میں تازہ دم ،متحد اور کھیل کی طرف متوجہ رکھنا سب سے اہم ہے۔ جان بکنن نے کہاکہ انھوں نے کھلاڑیوں کوباہر جانے کی آزادی دی تھی اس لیے انھوں نے کھلاڑیوں بلاضرورت ایک دوسرے کے بغل میں دبے رہنے کے بجائے باہرجانے کی اجازت دی،انھوں نے اصرارکیاکہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے دوررکھناضروری ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :