ورلڈ کپ کی تاریخ؛ 2007 کا عالمی میلہ پاکستان کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا،

قومی ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں اپنی تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد پہلے راؤنڈ تک محدود رہی، سونے پہ سہاگہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقی نڑاد کوچ باب وولمر بھی میچ کے بعد پراسرار حالات میں اپنے ہوٹل میں مردہ پائے گئے گرین شرٹس کو واحد کامیابی زمبابوے کیخلاف ڈک اینڈ ور تھ لوئس قاعدے پر93رنز سے ملی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو54رنز سے ٹھکانے لگایا جبکہ آئرلینڈڈ نے انہونی کرتے ہوئے گرین شرٹس کو ڈی ایل میتھڈ پر ہی3وکٹ سے ہرا دیا، قومی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے45.4 اوورز میں132پر زمین بوس ہوگئی، آئرش ٹیم نے ہدف41.4 اوورز میں 7وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا، تاہم سپر8مرحلے میں آئرش ٹیم اپنے7میں سے چھ میچز ہار کر اختتامی نمبر پر رہی، پہلا سیمی فائنل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آئی لینڈرز نے کیویز کو81رنز سے پچھاڑ دیا، ناکام سائیڈ208رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی

بدھ 11 فروری 2015 21:03

ورلڈ کپ کی تاریخ؛ 2007 کا عالمی میلہ پاکستان کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) انضمام الحق کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ایونٹ میں شریک ہونیوالی قومی ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں اپنی تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد پہلے راؤنڈ تک محدود رہی، سونے پہ سہاگہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقی نڑاد کوچ باب وولمر بھی میچ کے بعد پراسرار حالات میں اپنے ہوٹل میں مردہ پائے گئے، جس کے بعد قومی کرکٹرز نے مقامی طور پر ہونے والی تفتیش میں کئی بار حکام کو انٹرویوز دیے، آئی سی سی ورلڈ کپ کے9ویں ایڈیشن میں ماضی کے برعکس16ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا، ابتدائی طور پر چار، چار ٹیموں کے4گروپس تشکیل دیے گئے، مجموعی طور پر51میچز منعقد ہوئے، آسٹریلیا نے چوتھی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، تجربہ کار پیسر گین میک گرا ایونٹ کے بہتریم پلیئر کا اعزاز پانے میں کامیاب رہے جبکہ ان کے ہموطن آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے سب سے زیادہ 659 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

میک گرا26شکاروں کے ساتھ کامیاب بولر قرار پائے، ابتدائی مرحلے میں ہر گروپ کی دو سر فہرست ٹیمیں سپر8میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، میلو کو آفیشلمیسکوٹ بنایا گیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب22مارچ2007اتوار کے دن جمیکا کے ٹریونلے اسٹیڈیم میں سجائی گئی، جس میں دو ہزار کے قریب فنکاروں نے مقامی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ناظرین کو محظوظ کیا، ایونٹ میں پہلی بار مشکوک کیچز کیلیے ٹی وی امپائرز سے رجوع کرنے کی اجازت دی گئی، پاکستان گروپ ’ڈی‘ میں میزبان ویسٹ انڈیز ،زمبابوے اور ا آئرلینڈض کے ساتھ رہا، غالب امکان تھا کہ اس گروپ سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز آگے پہنچیں گے لیکن اس مرحلے پر گرین شرٹس کو واحد کامیابی زمبابوے کیخلاف ڈک اینڈ ور تھ لوئس قاعدے پر93رنز سے ملی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو54رنز سے ٹھکانے لگایا جبکہ آئرلینڈڈ نے انہونی کرتے ہوئے گرین شرٹس کو ڈی ایل میتھڈ پر ہی3وکٹ سے ہرا دیا، قومی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے45.4 اوورز میں132پر زمین بوس ہوگئی۔

آئرش ٹیم نے ہدف41.4 اوورز میں 7وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا، تاہم سپر8مرحلے میں آئرش ٹیم اپنے7میں سے چھ میچز ہار کر اختتامی نمبر پر رہی، پہلا سیمی فائنل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آئی لینڈرز نے کیویز کو81رنز سے پچھاڑ دیا، ناکام سائیڈ208رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، سری لنکن نے پہلے کھیل کر5وکٹ پر289کا مجموعہ ترتیب دیا تھا ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو7وکٹ سے مات دے دی، پروٹیز149پر ہمت ہار گئے، کینگروز نے3وکٹ پر153رنز بنا کر انھیں دبوچ لیا، فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا پر66رنز سے غلبہ پا کر چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4وکٹ پر281رنز جوڑے، آئی لینڈرز جوابی اننگز میں8وکٹ پر215رنز بنا پائے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 21:03:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :