ڈچ فٹ بالر سیم ڈی جانگ فٹنس مسائل کے باعث دو ماہ تک میدانوں سے باہر

جمعرات 12 فروری 2015 11:48

ڈچ فٹ بالر سیم ڈی جانگ فٹنس مسائل کے باعث دو ماہ تک میدانوں سے باہر

ڈبلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)ہالینڈ اور نیوکاسل کلب کے فٹ بالر سیم ڈی جانگ فٹنس مسائل کے باعث دو ماہ تک میدانوں سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

26 سالہ ڈی جانگ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ آٹھ ہفتوں تک فٹ بال میدانوں میں نظر نہیں آئیں گے۔ ڈی جانگ 2013ء میں بھی اسی بیماری کے باعث کئی ہفتوں تک فٹ بال میدانوں سے باہر رہے تھے۔ ڈی جانگ نے ساتھی کھلاڑیوں اور سٹاف حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات پانے کے بعد جاندار کم بیک کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 11:48:03