مائیکل کلارک کی ٹیم میں واپسی عظیم کامیابی ہے:ارون فنچ

جمعرات 12 فروری 2015 14:12

مائیکل کلارک کی ٹیم میں واپسی عظیم کامیابی ہے:ارون فنچ

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) آسٹریلیا کے کھلاڑی ارون فنچ نے کپتان مائیکل کلارک کی ٹیم میں واپسی کو عظیم کامیابی قرار دیاہے۔ مائیکل کلارک نے متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچ شان دار واپسی کرتے ہوئے 64رنز بنائے تھے جبکہ فنچ61رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

فنچ نے کہاکہ جب ہم دونوں کھیلنے گئے تو ہم مسلسل رنزکے لیے بھاگتے رہے تومیں نے کہاکہ یہ آپ فٹنس ہے اور کل کے اخبار کے صفحہ اول میں آئے گا،فنچ نے کہاکہ کلارک کی فٹنس بہترین تھی،انھوں نے کہاکہ کلارک کامقصد آسٹریلیاکے لیے کھیلنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا،مجھے اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوئی کہ انھوں نے کیسے اپنی فٹنس حاصل کرلی،یہ متاثرکن ہے لیکن یہ ہوم گراوٴنڈ میں ورلڈ کپ میں ہورہااور حقیقی طورپر دیکھیں تویہ ان کاآخری ورلڈ کپ ہے۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 14:12:42