ورلڈ کپ سے محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی

جمعرات 12 فروری 2015 23:29

ورلڈ کپ سے محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2015ء)ورلڈ کپ سے پہلےان فٹ ہوکر واپس آنے والے اوپنر محمد حفیظ کی وطن واپسی معمہ بن گئی۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں دوہفتے میں فٹ ہوجاتا لیکن ٹور سلیکشن کمیٹی نے ناصر جمشید کو بلا کر مجھے واپس بجھوادیا، ٹیم سے باہر کرنے کا ذمہ دار کون ہے ، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجانی تھی، ٹور سلیکشن کمیٹی نے متبادل بلانے کا فیصلہ کر لیا، جو ماننا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے،جو دو ہفتے کے حساب سے 17 فروری کو فٹ ہوجاتے، یعنی صرف بھارت کا میچ نہیں کھیل پاتے۔ محمد حفیظ کو 6 فروری کو برسبین میں بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے بھی جانا تھا۔ پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ ملتوی کیا۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 23:29:28