وارم اپ میچ ، افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 14رنز سے کامیابی سمیٹ لی

جمعہ 13 فروری 2015 12:20

وارم اپ میچ ، افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 14رنز سے کامیابی سمیٹ لی
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارا ت کے خلاف 14رنز سے کامیابی حاصل کر لی ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 308رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ شنواری 58،نجیب اللہ 46اورمیر وائس اشرف 34ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد نے 4،نویداور چندرن نے 2،2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 308رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 48.2اوورز میں 294رنز پر پوویلین لوٹ گئی۔ اماراتی ٹیم کی جانب سے خرم خان نے86،چندرن 49اور بیرنگر 39رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب نے 3، محمد نبی نے 2جبکہ حامد حسن ، زادران ،اشرف اور احمدی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 13/02/2015 - 12:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :