وزیر اعظم کی پاک بھارت میچ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت

جمعہ 13 فروری 2015 23:31

وزیر اعظم کی پاک بھارت میچ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13۔فروری 2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بھارت میچ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین اہم میچ کا مزا کرکرا نہ کرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی کو اس روز لوڈشیڈنگ نہ کر نے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو اس فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے اہم شہرو ں کو بجلی فراہم کر نے والی کمپنیاں پاک بھارت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکم پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور اس روز بجلی کی فراہمی میں کسی بھی تعطل کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔
وقت اشاعت : 13/02/2015 - 23:31:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :