ورلڈ کپ کرکٹ میں (کل) پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کی کامیابی کیلئے مصلے پچھ گئے،دعائیں اور منتیں مانی جانے لگیں

ہفتہ 14 فروری 2015 21:12

ورلڈ کپ کرکٹ میں (کل) پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کی کامیابی کیلئے مصلے پچھ گئے،دعائیں اور منتیں مانی جانے لگیں

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ میں پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کی کامیابی کیلئے مصلے پچھ گئے،دعائیں اور منتیں مانی جانے لگیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے (کل) ہونیوالے میچ کی وجہ سے کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اورجہاں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی میدان میں حریف ٹیم کے ساتھ نبردآزما ہوں گے وہی پاکستانی شائقین ٹیم کی کامیابی کے لیے اسکا حوصلہ بڑھا نے اور ٹیم کی فتح کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں خصوصاً گھروں میں خواتین،بچے اور بزرگ مصلحوں پر بیٹھ کر اپنی پاکستانی ٹیم کی بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی اور کامیابی کے لیے دعائیں اور منتیں مانگ رہی ہیں۔

ان شائقین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہمارا فائنل آج ہی ہے اور ٹیم بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کی شروعات کرے۔

وقت اشاعت : 14/02/2015 - 21:12:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :