ایشین گیمز کے لئے قومی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) ایشین گیمز کے لئے قومی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ، قومی ٹیم سات کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر مشتمل ہے ۔کھلاڑیوں میں پانچ مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں محمد حمزہ انور، محمد امان صدیقی، محمد احمد درانی، جہانرا نبی، اظہر عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں فاطمہ عدنان لوتیا، امینہ امیر قادری شامل ہیں ۔

احمد علی خان ٹیم کے ہمراہ آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے۔ ۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگرو میں کھیلی جائے گی اور ایشین گیمز میں سوئمنگ کا ایونٹ 24 ستمبر سے29 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد یکم اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 19:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :