سپورٹس کیلنڈر دو سال 2023-25 کیلئے بنارہے ہیں،سپورٹس کیلنڈر کے تحت میگاایونٹس کرائے جائیں گے،مشیرکھیل وہاب ریاض
جمعرات 21 ستمبر 2023
19:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) مشیرکھیل وامور نوجوانان
پنجاب وہاب
ریاض کی زیرصدارت سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری کے حوالے سے جمعرات کے روز نیشنل
ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے اہم ترین فیصلے کئے گئے۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز
پنجاب شاہد زمان اورڈی جی سپورٹس
پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیرکھیل وہاب
ریاض نے کہا ہے کہ سپورٹس کیلنڈر دو سال 2023-25 کیلئے بنارہے ہیں جس کے اہم ترین فیصلے کرلئے ہیں،سپورٹس کیلنڈر کے تحت میگاایونٹس کرائے جائیں گے، کھلاڑیوں کووظائف میں اچھی رقم دیں گے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائیں گے
،پنجاب کی سطح پر مقابلے کرائیں گے، میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کے انعامات دیں گے،نئے ٹیلنٹ کو جدید سہولیات کی مدد سے ان کے
کھیل کو بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا،
پنجاب کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، ہر باصلاحیت کھلاڑی تک پہنچنے کے لئے دوسالہ سپورٹس کیلنڈر ترتیب دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز
پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولیات میسر ہیں، کھلاڑی ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ٹیلنٹ کو منوائیں،سپورٹس کیلنڈر پر عملدرآمد سے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار ہوگی۔ ڈی جی سپورٹس
پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس کو بتایا کہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت سارا سال سپورٹس ایونٹس منعقد کرائیں گے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تحصیل سطح سے شروع کریں گے، نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کیلئے سپورٹس کے خصوصی ایونٹس کرائیں گے، کلبز کی رجسٹریشن کی ذمہ داری تحصیل سپورٹس آفیسر کی ہوگی، سپورٹس کا فروغ اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سپورٹس کیلنڈر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن،ڈویژنل سپورٹس آفیسر
ملتان رانا ندیم انجم، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ منظر فرید شاہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسرساہیوال نثار الحق، ڈویژنل سپورٹس آفیسر
فیصل آباد رانا حماد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطا الرحمن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور عامر حمید، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا طارق نذیر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فیصل امیر،سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ شریک تھے۔