اپنے آپ کو ذہنی طور پر فٹ رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے، سی سی پی او

جمعرات 21 ستمبر 2023 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے جسمانی ورزش پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے، اپنے آپ کو ذہنی طور پر فٹ رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پولیس کی کرکٹ ٹیم کے جوانوں سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون کرکٹ گرائونڈ میں ارلی مارننگ لیگ کے نام سے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور ریجن کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ لاہور پولیس کی ٹیم نے پہلی مرتبہ حصہ لیا اور بغیر کو ئی میچ ہارے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سی سی پی او لاہور نے جیتنے والی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کو تعریفی اسناد اور کیش تحائف سے نوازا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ٹریفک وارڈن رانا خرم کو بہترین آل رائونڈر، کانسٹیبل محمد عمران کو بہترین بالر، ٹریفک وارڈن شیخ عدیل کو بہترین کپتان اور ٹورنامنٹ کے کم عمر ترین کھلاڑی حسین کشور کو بہترین کھیل پر شاباش دی۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 20:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :