ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی کا اہم اعلان
اسکواڈ کا آج اعلان ہونا تھا مگر کچھ وجوہات اور حتمی مشاورت کی وجہ سے ٹیم کا اعلان نہیں ہو سکا
محمد علی جمعرات 21 ستمبر 2023 20:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 ستمبر 2023ء ) ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی کا اہم اعلان، اسکواڈ کا آج اعلان ہونا تھا مگر کچھ وجوہات اور حتمی مشاورت کی وجہ سے ٹیم کا اعلان نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سکواڈ کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے قومی ٹیم کا حتمی اعلان کل صبح 11 بجکر 15 منٹ پر چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس کے دوران کریں گے، سکواڈ کا آج اعلان ہونا تھا مگر کچھ وجوہات اور حتمی مشاورت کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت کیلئے اُڑان بھرے گی، قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول ہے۔
(جاری ہے)
قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، 3 کھلاڑی بطور ریزرو ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے ، ریزرو کھلاڑی میچ کے دن سٹیڈیم کی بجائے ہو ٹل میں ہی رہیں گے۔ دوسری جانب
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا
حسن علی کی ٹیم میں شمولیت جبکہ سپنر ابرار احمد اور دیگر سپنرز کی ڈومیسٹک
کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ بھی جاری ہے۔
ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کے ان آوٹ کے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت جاری ہے،
انضمام الحق اگلے ایک دو روز تک 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ اس کے
علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023ء کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 سے
32 رکنی
تک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل ہونے والے
کھلاڑیوں و آفیشلز میں سے 23 افراد کے اخراجات آئی سی سی کے ذمہ ہوں گے
جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی برداشت کریں گے۔ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے
ساتھ تین ایکسٹرا کھلاڑی بھی اڑان بھریں گے، ٹیم کا انتخاب کے وقت صرف
پندرہ کھلاڑیوں پر ہی غور کیا جائے گا جبکہ تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے
دستیاب نہیں ہوں گے۔