ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ ، پاکستان نے نیپال کو 0-1 گول سے شکست دے دی

جمعرات 21 ستمبر 2023 20:40

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) پاکستان نے ساف انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول علی ظفر نے 76 ویں منٹ میں سکور کیا ۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا میچ 23 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گی ۔
وقت اشاعت : 21/09/2023 - 20:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :