ورلڈ کپ مقابلے ،رکی پونٹنگ دو ایونٹس میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست

اتوار 15 فروری 2015 13:05

ورلڈ کپ مقابلے ،رکی پونٹنگ دو ایونٹس میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) ورلڈ کپ جیسے بڑے معرکے میں پریشر میں کھیل کر جیت حاصل کرنے میں ٹیم ورک کے ساتھ ساتھ کپتان کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ، ورلڈ کپ کی تاریخ پر دیکھیں ڈالیں تو بہترین کپتان میں آسٹریلوی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز رکی پونٹنگ سرفہرست نظر آئیں گے۔ ان کی قیادت میں آئی لینڈرز نے دو عالمی کپ اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

1999ء میں آسٹریلیا کو فتح دلوانے والے سٹیو وا اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ایم ایس دھونی 2011 میں بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ کامیاب قیادت کی لسٹ میں بھارت کے ہی سارو گنگولی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2003 کے فائنل میں پہنچی۔ 1983 میں بھارتی ٹیم کو فتح دلوانے والے کپیل دیو پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کامیاب کپتانوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 13:05:42