اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، ثقلین مشتاق

جمعہ 22 ستمبر 2023 15:19

اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، ثقلین مشتاق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد منفرد انداز میں دیتے ہوئے کہاہے کہ اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہین شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ نہ بھولیے گا کہ ناصرف میں آپ کا گراؤنڈ میں کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کو آگے بڑھانے کیلئے آپ کو ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا۔ثقلین مشتاق نے دعوتِ ولیمہ میں عدم شرکت پر کہا کہ وہ ولیمے پر شریک تو نہ ہوسکے تاہم انہوں نے سب کو بہت یاد کیا۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شاہد آفریدی کو پیارے بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ایک اور بیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ننھی سی گڑیا اب اتنی بڑی ہوگئی، انشا کی شاہین کے ہمراہ ایک بہتر اور خوشگوار زندگی کے لیے میری طرف سے بہت سی دعائیں۔ ثقلین مشتاق نے شاہین کی تعریف میں کہا کہ شاہین ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ ایک بہتر انسان ہے وہ ہماری شہزادی کی خوب دیکھ بھال کرے گا۔
وقت اشاعت : 22/09/2023 - 15:19:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :