نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، عاصم اللّٰہ خان

جمعہ 22 ستمبر 2023 16:17

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار رکن صوبائی اسمبلی عاصم اللہ خان نے ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے ہیڈ کوچ ایاز خان اور کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور ملکی اثاثہ ہیں ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور کھلاڑیوں کی کھیل کے میدان میں ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے۔
وقت اشاعت : 22/09/2023 - 16:17:24