آئی سی سی ورلڈ کپ، محمد حفیظ کی طرف سے قومی اسکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 22 ستمبر 2023 16:37

آئی سی سی ورلڈ کپ، محمد حفیظ کی طرف سے قومی اسکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی اسکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیکنیکل کمیٹی کے سابق ممبر نے اسکواڈ کے حوالے سے ٹویٹ کی۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکشن پر مبارکباد دی۔محمد حفیظ نے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 22/09/2023 - 16:37:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :