ایشین گیمزویمنزکرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنلز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

جمعہ 22 ستمبر 2023 17:04

ایشین گیمزویمنزکرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنلز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خواتین ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ چوتھے کوارٹر فائنل کے بعد کیا جائے گا جو بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان کی ٹیم کا سیمی فائنل میچ میں مقابلہ سری لنکن ویمن ٹیم سے پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژومیں کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژو میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2023 - 17:04:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :