ایمرجنگ اور انڈر19 ویمنز کے کیمپ کل سے لاہور کنٹری کلب میں شروع ہوں گے

جمعہ 22 ستمبر 2023 17:13

ایمرجنگ اور انڈر19 ویمنز کے کیمپ کل سے لاہور کنٹری کلب  میں شروع ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایمرجنگ اور انڈر19 ویمنز کے کیمپ کل سے لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہونگے ۔ دونوں کیمپ میں چھبیس چھبیس کرکٹرز حصہ لیں گی۔پی سی بی کے مطابق ان کیمپس میں جو چھ روز جاری رہیں گے خواتین کرکٹرز مختلف ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچوں میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

انڈر19 کیمپ اس ہفتے ختم ہونے والے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بعد منعقد ہورہا ہے جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

ایمرجنگ کیمپ سے سلیکٹرز کو نوجوان باصلاحیت کرکٹرز تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ان کیمپس کے ذریعے کوچز کو ان کھلاڑیوں کی تیکنیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ تکنیکی اعتبار سے مزید بہتر کرکٹرز بن سکیں اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی مہارت میں اضافے کا موقع ملے گا اور انہیں جدید کرکٹ کے تقاضے سممجھنے میں بھی مدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 22/09/2023 - 17:13:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :