آئی سی سی ورلڈکپ ، ڈومنی اور ملر کی شاندارسنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنزسے ہرادیا

اتوار 15 فروری 2015 15:28

آئی سی سی ورلڈکپ ، ڈومنی اور ملر کی شاندارسنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنزسے ہرادیا

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں ڈومنی اور ملر کی شاندارسنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنزسے ہرادیا،جنوبی افریقہ نے مقررہ50اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر339رنزبنائے، ڈیوڈ ملر128 اور جین پال ڈومنی 115 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 ویں وکٹ کیلئے 256 رنز کی ریکارڈ شراکت داری ،زمبابوے کی جانب سے تناشے پنینگرا، ٹنڈائی چٹارا، ایلٹن چگمبرا اور تفادوا کمنگوزی کی ایک ایک وکٹ ،زمبابوے کی ٹیم 48.2اوورزمیں 277رنز بناکر آؤٹ،ہملٹن مسکڈز80اور چیموچیبابا64رنز بناکر نمایاں،جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر کی 3جبکہ ویرنن فلینڈراورمورنے مورکل کی دودووکٹیں،جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

اتوارکو یہاں سیڈون پارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا نے زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ہاشم آملہ 11، کوئنٹن ڈی کوک7 ، کپتان اے بی ڈویلیئر 25 جب کہ فیف ڈوپلیسی 24 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور جین پال ڈومنی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراوٴنڈ کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور ٹیم کا اسکور50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز تک پہنچا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 256 رنز کی شراکت ہوئی، ڈیوڈ ملر128 جب کہ جین پال ڈومنی 115 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ملر اور ڈومنی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 256 رنز بنا کر انگلینڈ کے روی بھپارا اور مورگن کا ستمبر 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا گیا 226رنز کا ریکارڈ ٹوڑ دیا۔ زمبابوے کی جانب سے تناشے پنینگرا، ٹنڈائی چٹارا، ایلٹن چگمبرا اور تفادوا کمنگوزی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 48.2اوورزمیں 277رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے ہملٹن مسکڈز80اور چیموچیبابا64رنز بناکر نمایاں رہے ۔سکندررضانے 5،برینڈن ٹیلرنے40،سین ولیمز نے 8،کریگ ایروائن نے 13،ایلٹن چیکم بورانے 8،سولومن مائیرنے27رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے 3جبکہ ویرنن فلینڈراورمورنے مورکل نے دودوو،ڈیل سٹین اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 15:28:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :