بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز سعید انور کے منفرد اعزاز میں شریک ہو گئے،پاک بھارت ورلڈ کپ میں ہونے والے پانچ مقابلوں میں صرف سعید انور کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا

اتوار 15 فروری 2015 18:55

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز سعید انور کے منفرد اعزاز میں شریک ہو گئے،پاک بھارت ورلڈ کپ میں ہونے والے پانچ مقابلوں میں صرف سعید انور کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15فروری۔2015ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سابق پاکستانی اوپننگ بلے باز سعید انور کے منفرد اعزاز میں شریک ہو گئے۔ایڈیلیڈ میں ہونے والے مقابلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں ہونے والے پانچ مقابلوں میں صرف سعید انور کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔

(جاری ہے)

سعید انور نے ورلڈ کپ 2003 ء میں سنچورین کے مقام پر 101 رنز کی اننگ کھیلی تھی جو اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں میں پہلی سنچری تھی۔

اس کے علاوہ عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر دو بار سنچری کے قریب پہنچے، ایک بار 98 اور دوسری بار 85 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے لیکن سنچری نہ بنا سکے۔تاہم اتوار کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے مقابلے میں ویرات کوہلی سنچری بنا کر اس منفرد اعزاز میں سعید انور کے ساتھ حصے دار بن گئے ہیں۔ کوہلی نے پاکستان کے خلاف آٹھ چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بھی بن گئے۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 18:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :