ورلڈکپ،افتخار احمد کی شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل

ہم میگا ایونٹ کھیلنے کیلئے جارہے ہیں، قومی ہماری کامیابی کیلئے دعائیں کریں، انشاء اللہ ہم ورلڈکپ جیتیں گے، بیان

بدھ 27 ستمبر 2023 18:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے قبل شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ہم میگا ایونٹ کھیلنے کیلئے جارہے ہیں، قومی ہماری کامیابی کیلئے دعائیں کریں، انشاء اللہ ہم ورلڈکپ جیتیں گے۔
وقت اشاعت : 27/09/2023 - 18:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :