آئر لینڈ نے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کواپ سیٹ کرکے پاکستان سمیت گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹے بجا دی

پیر 16 فروری 2015 21:09

آئر لینڈ نے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کواپ سیٹ کرکے پاکستان سمیت گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹے بجا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) آئر لینڈ نے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کواپ سیٹ کرکے پاکستان سمیت گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹے بجا دی۔ آئر لینڈ نے 2007 ء کے عالمی کپ میں پاکستان کوشکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤ ٹ کر دیاتھا ۔گزشتہ روز نیلسن میں کھیلے گئے پول بی کے میچ میں آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چاروکٹوں سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

اس کامیابی میں سٹرلنگ، جوائس اوراوبرائن نے شاندار بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق آئر لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پاکستان سمیت دیگر بڑی ٹیموں کیلئے خطرے کی علامت ہے ۔آئر لینڈ نے بھارت میں کھیلے جانے والے گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔آئر لینڈ دنیا کی واحد نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم ہے جس نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میں تین سو رنز کاہدف عبورکیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 21:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :