ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 17 فروری 2015 11:55

ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ‘ نیوزی لینڈ کے میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن کے سواکوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے مزاحمت نہ دکھا سکا ‘ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی ‘نیوزی لینڈ نے ہدف 25ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ‘ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور ڈینئیل ویٹوری نے 3 ‘3 ‘ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوٴتھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ‘ نیوزی لینڈ کے ٹی اے باؤلٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ‘نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا میچ 20فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

منگل کو نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کے یونیورسٹی اوول گراوٴنڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف 25ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاسکاٹ لینڈ کی طرح نیوزی لینڈ کے اوپنر بھی اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم آسان ہدف ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ جاری رکھی اور مقررہ ہدف 25 ویں اوور میں پورا کر لیا نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 38 جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 29 رنز کی اننگ کھیلی نیوزی لینڈ کے آوٴٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں مارٹن گپٹل نے 17، کپتان برینڈن میکلم نے 15، کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38، گرانٹ ایلیٹ نے 29 ، راس ٹیلر نے 9، اینڈریسن نے 11اوررانچی نے 12 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے این وارڈ لاء اور جوش ڈیوے نے 3 ‘3 ‘ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل سکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹرینٹ بولٹ نے دوسرے ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں کو لگاتار 2 گیندوں پر پویلین بھیج دیا ‘ پانچویں اوور میں ٹم ساوٴتھی نے بھی لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کر کے اسکاٹش ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

ایک موقع پر اسکاٹ لینڈ کے 4 کھلاڑی 12 رنز پر آوٴٹ ہو چکے تھے تاہم میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن نے کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کا اسکور 109 رنز تک پہنچا دیا، میٹ میچن 56 رنر بنا کر آوٴٹ ہوئے ‘ رچی بیرنگٹن کو بھی کورے اینڈرسن نے 50 کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ کیا۔میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن کے سوا کوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے مزاحمت نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن اور ڈینئیل ویٹوری نے 3 ‘3 ‘ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوٴتھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاواضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکا اور دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی ۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 11:55:17