سکاٹ لینڈ کا رواں ورلڈ کپ میں اب تک کا کم ترین سکور‘ پہلے کھیلے گئے پانچ میچوں پہلی اننگز میں تمام ٹیموں نے 300سے زائد رنز بنائے

منگل 17 فروری 2015 14:30

سکاٹ لینڈ کا رواں ورلڈ کپ میں اب تک کا کم ترین سکور‘ پہلے کھیلے گئے پانچ میچوں پہلی اننگز میں تمام ٹیموں نے 300سے زائد رنز بنائے

ڈونیڈن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء)نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم142رنز پر ڈھیر ہوگئی جو اب تک اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 24.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پرپورا کر دیا۔اس سے قبل عالمی ایونٹ میں اب تک کم ترین اسکور پاکستانی ٹیم کا تھا جو اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں 224 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 231رنز بنا پائی تھی جبکہ سری لنکانے نیوزی لینڈ کے خلاف 233رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ورلڈکپ2015کی دوسری ٹیم ہے جس نے ہدف کاتعاقب کیا ہے، اس سے قبل آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 304رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تھا جبکہ بقیہ میچوں میں کوئی بھی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کامیاب ہو سکی۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 14:30:36