کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آگے جاکر مشکلات بڑھ سکتی ہیں ،وسیم اکرم

جب تک ہمارے کھلاڑی فرنٹ فٹ پر نہیں آئیں گے انہیں مشکلات کا سامنا رہے گا ،انٹرویو

منگل 17 فروری 2015 22:40

کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آگے جاکر مشکلات بڑھ سکتی ہیں ،وسیم اکرم

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آگے جاکر مشکلات بڑھ سکتی ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہی ٹیم ہے جس سے پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آگے جاکر مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ حکام یا ٹیم میں سے کسی نے بھی مجھ سے تجاویز لینے کیلئے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہیں موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد کریں تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔48 سالہ وسیم نے کہا کہ مجھ پر اکثر یہ الزام لگتا ہے کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مدد نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کی مدد کرتا ہوں تاہم یہ بات درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اب کھلاڑی مجھ سے کچھ پوچھتے ہیں تو میں ان کی مدد کروں گا کیوں کہ میں جدید کرکٹ کے بارے میں کافی جانتا ہوں اور پاکستان کو ناک آوٴٹ اسٹیج میں دیکھنا چاہتا ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ جب تک ہمارے کھلاڑی فرنٹ فٹ پر نہیں آئیں گے انہیں مشکلات کا سامنا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف ہمارے کھلاڑی آگے آکر نہیں کھیل رہے تھے جیسے باوٴلرز بال نہیں گرینیڈ پھینک رہے ہوں۔

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ مجھ سے مدد لینے میں کیوں شرما رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، وہ صرف پاکستان کو ناک آوٴٹ اسٹیج میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 22:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :