سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کا قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار

شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا، انٹرویو ، یونس کو بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی ، سابق باؤلر

منگل 17 فروری 2015 23:21

سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کا قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانہ عائد کر کے شاہد آفریدی سمیت آٹھوں کھلاڑیوں کو اخبار میں بدنام کیا گیا جس سے بھارت کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ باوٴلر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد کیے جانے سے کھلاڑی اپ سیٹ تھے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سرفراز نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، انہیں جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بات 300 ڈالرز کی نہیں بلکہ عزت کی ہے اور اسی وجہ سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اپنی بدنامی پر ناخوش نظر آئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ یونس کو بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایک تو وہ فارم میں نہیں اور دوسرا انہیں ان کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 23:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :