آنے والے وقتوں میں بھارتی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی قوت ثابت ہو گی ، ہسی

منگل 17 فروری 2015 23:21

آنے والے وقتوں میں بھارتی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی قوت ثابت ہو گی ، ہسی

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سابق آسٹریلین کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں بھارتی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی قوت ثابت ہو گی تاہم وہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچتی نظر نہیں آرہی۔ہسی نے ایک نٹرویو میں کہا کہ انڈیا ایک زبردست ٹیم ہے اور مجھے رواں سیزن میں ان کا کھیل دیکھ کر بہت مزہ آیا، اس ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ دنیائے کرکٹ کی بڑی قوت ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

تاہم ہسی نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم سری لنکا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شارٹ پچ گیندوں کو بہت اچھے طریقے سے کھیلتے ہیں اور اس کا میں نے ٹیسٹ سیریز میں بغور مشاہدہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں ہسی نے کہا کہ ورلڈ میں فتح کے لیے میری دعائیں آسٹریلین ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم ابھی فاتح کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں تاہم جو ٹیم کوارٹر فائن مرحلے میں اچھا کھیلے گی، اسے ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت مشکل ہو گا۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 23:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :