ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دھونی کے جوتے اتروالیے

بدھ 18 فروری 2015 11:45

ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دھونی کے جوتے اتروالیے
ؒ ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18۔فروری 2015ء ) ایڈیلیڈ ایئر پورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے جوتے اتر وا لیے ۔ پاکستان پر فتح کے بعد خوشی خوشی میلبورن جانے کیلیے بھارتی ٹیم جب ایئرپورٹ پہنچی تو اسے سخت سیکیورٹی چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دیگر مسافروں کی طرح کھلاڑیوں نے بھی قطار بنائی، جب دھونی واک تھرو گیٹ سے گزرے تو الارم بج اٹھا جس پر انھیں واپس بھیجا گیا، کپتان نے اپنی جیبوں سے تمام چیزیں نکال کر ٹرے پر رکھیں مگر پھر بھی الارم بج اٹھا جس پر ایک بار پھر واپس لوٹنا پڑا، پھر دھونی نے اپنے جوتے اتار کر ٹرے میں رکھے جن میں دھاتی بکل لگے ہوئے تھے۔

اس بار الارم خاموش رہا۔ ان کے بعد ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو بھی 2 مرتبہ واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑا، ان کی کاؤ بوائے کیپ میں دھاتی ڈیزائن موجود تھا۔ پیچھے موجود شیکھر دھون نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنے لباس میں موجود ایک ایک چیز خود نکال کر ٹرے پر رکھ دی۔
وقت اشاعت : 18/02/2015 - 11:45:18