پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی ‘ تعاون کرنے سے انکار کردیا

بدھ 18 فروری 2015 11:45

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی ‘ تعاون کرنے سے انکار کردیا

سڈنی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی کے بعد ان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا جبکہ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان نے تلخ کلامی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملات کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ ناقص رہی تھی عمر اکمل نے اسٹمپس کے پیچھے ایک آسان کیچ کو ڈراپ کردیا جس کے بعد ویرات کوہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے اس کے علاوہ آوٴٹ فیلڈ میں بھی دو ممکنہ کیچ ڈراپ کیے گئے جس کے باعث بھارت 300 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

پاکستان جواب میں صرف 224 رنز ہی بنا پایا اور یوں گرین شرٹس کو میچ میں 76 رنز سے شکست ہوئی اور بھارت کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں چھٹی مرتبہ ہارنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

(جاری ہے)

جس پر فیلڈنگ کوچ نے بھارت کیخلاف ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ذرائع نے بتایا کہ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سے کردی ہے جس پر شہریارخان نے معاملے کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی پیشکش کی پاکستان کی 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد لیوڈن کو مارچ 2014 میں قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی ‘ تعاون کرنے سے انکار کردیا
وقت اشاعت : 18/02/2015 - 11:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :