ورلڈ کپ 2015ء :بنگلہ دیش نے افغانیوں سے ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا

بدھ 18 فروری 2015 16:05

ورلڈ کپ 2015ء :بنگلہ دیش نے افغانیوں سے ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ اے کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف 106رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔منو کا اوول ،کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 267رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے کپتان مشفیق الرحیم نے 71،آل راؤنڈ شکیب الحسن نے63اور انعام الحق نے 29رنز بنا ئے ۔

افغانستان کی جانب سے حامد حسن ، شاہ پور ، اشرف اور آفتاب عالم نے 2،2جبکہ محمد نبی نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 268رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پہلی 3وکٹیں محض 3رنز پر گر گئیں تاہم شنواری اور منگل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62رنز جوڑ کر ٹیم کو کچھ سہارا دیا ، منگل 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شنواری بھی 42رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

کپتان محمد نبی نے نجیب اﷲ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کے لیے 58رنز جوڑے تاہم 17کے انفرادی سکور پر نجیب اﷲ کے آؤٹ ہونے کے بعد مزید کوئی کھلاڑ ی انکا ساتھ نہ دے سکا ۔

محمد نبی 44رنز بنا کر مرتضی کا شکار بن گئے اور افغانستان کی پوری ٹیم 42.5اوورز میں 162رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضی نے 3،شکیب الحسن نے 2جبکہ محمو د اﷲ ، تسکین احمد اور روبیل حسین نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ مشفیق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 18/02/2015 - 16:05:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :