قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کی ان کے چیمبر میں ملاقات،

ورلڈ کپ ،بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پی سی بی کیلئے درد سر بن گئی ، شہریار خان نے مشاورتی عمل کا آغاز کر تے ہوئے اعجاز بٹ سے ملاقات کی ،میگا ایونٹ میں فائنل الیون کے انتخاب کیلئے کپتان مصباح الحق کو تمام اختیارات دینے پر غور شروع کردیا، میدان میں کھلاڑیوں کو کپتان ہی لڑاتا ہے لہذا پلینگ الیون بھی اسی کی مرضی کی ہونی چاہیے، اعجاز بٹ نے فائنل الیون کے انتخاب کا فیصلہ مصباح کے پلڑے میں ڈال دیا

بدھ 18 فروری 2015 20:39

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کی ان کے چیمبر میں ملاقات،

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء ) ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پی سی بی کے لئے درد سر بن گئی،چیئرمین شہریار خان نے مشاورتی عمل کا آغاز کر تے ہوئے سابق چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی اورمیگا ایونٹ میں فائنل الیون کے انتخاب کیلئے کپتان مصباح الحق کو تمام اختیارات دینے پر غور شروع کردیا۔

فائنل الیون کے اختیارات کپتان مصباح کو دینے پر غور،پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔جس میں ورلڈ کپ کیابتدائی میچ میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست زیر بحث رہی۔دو ہزار تین اور سات کے ورلڈ کپ میں قومی شاہین دوسریراوٴنڈ تک رسائی میں ناکام رہے تھی تاہم اعجاز بٹ کے دور میں ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ ٹیم پاکستان نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھااس لئے چیئرمین نے اعجاز بٹ سے مشاورت کی تاکہ ان کے مشوروں کی روشنی میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعجاز بٹ نے قومی ٹیم کو کامیابیوں کیٹریک پر ڈالنے کیلئے فائنل الیون کے انتخاب کا اختیار کپتان مصباح الحق کو دینے کا مشورہ دے ڈالا کیونکہ میدان میں کھلاڑیوں کو کپتان ہی لڑاتا ہے لہذا پلینگ الیون بھی اسی کی مرضی کی ہونی چاہیے۔چیئرمین شہریار خان نے اس تجویر پر عمدرآمد کیلئے غور شروع کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 20:39:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :