بھارتی ٹیم نے وہ راز پالیا جسکی بنیاد پر وہ اس بار جنوبی افریقا کو ورلڈ کپ میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے، وی وی لکشمن ،

اس بار عالمی چیمپئین تاریخ بدل دیں گے،پاکستان کو میگا ایونٹ میچ میں ہرایا تو بھاریتوں نے مزید کچھ خواب آنکھوں میں سجالیے، جیت کے لئے ایک دو کھلاڑیوں پر تکیہ کرنے کی بھارتی عادت کبھی بھی دن میں تارے دکھا سکتی ہے، سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی

بدھ 18 فروری 2015 20:48

بھارتی ٹیم نے وہ راز پالیا جسکی بنیاد پر وہ اس بار جنوبی افریقا کو ورلڈ کپ میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے، وی وی لکشمن ،

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وی وی لکشمن کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے وہ راز پالیا جسکی بنیاد پر وہ اس بار جنوبی افریقا کو ورلڈ کپ میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔پاکستان کو میگا ایونٹ میچ میں ہرایا تو بھاریتوں نے مزید کچھ خواب آنکھوں میں سجالیے، وی وی ایس لکشمن نے دعویٰٰ کیا ہے کہ اس بار عالمی چیمپئین تاریخ بدل دیں گے، اور پروٹیز سے ورلڈ کپ میں تین شکستوں کا داغ مٹا دیں گے۔

انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ گرین شرٹس کو شکست دینے کے بعد بھارتیوں کا اعتماد بہت بلند ہے اور وہ کسی کے بھی ہوش ٹھکانے لگا دیں گے۔دوسری جانب سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی کا کہنا ہے کہ جیت کے لئے ایک دو کھلاڑیوں پر تکیہ کرنے کی بھارتی عادت کبھی بھی دن میں تارے دکھا سکتی ہے،پاکستان سے فتح میں بھی ویرات اورشامی یہنمیاں تھے، واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک بھارت اورجنوبی افریقا کا تین مختلف مقامات پر مقابلہ ہوچکا ہے، انیس سو بانوے میں ایڈیلیڈ کے مقام پر پروٹیز چھ وکٹوں سے فاتح رہے، انیس سو ننانوے میں ہونے والے میچ میں بھارت کو چار وکٹوں سے منہ کی کھانی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

دو ہزار گیارہ میں بھارت چیمپئین ضروربنا لیکن اس کی چنری پر ناگپور میں جنوبی افریقا سے تین وکٹوں سے شکست کا داغ لگا تھا۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 20:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :