ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز بھی جم پر پریکٹس کی

سیشن میں کھلاڑیوں سے چار سے ساڑھے گھنٹے تک سخت ٹریننگ کرائی گئی، قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں نے آئی سی سی میڈیا زون کا دورہ کیا اور فینز سے گھل مل گئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کم بیک کرے گی، وقار یونس ، کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے، نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، مصباح الحق

بدھ 18 فروری 2015 20:54

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز بھی جم پر پریکٹس کی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز بھی جم پر پریکٹس کی، ہیڈکوچ وقاریونس کہتے ہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کم بیک کرے گی، جبکہ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے، نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے،کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول اسٹیڈیم میں ہیڈکوچ وقاریونس کی زیرنگرانی قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سیشن میں کھلاڑیوں سے چار سے ساڑھے گھنٹے تک سخت ٹریننگ کرائی گئی، قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا،قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت بھی کی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے آئی سی سی میڈیا زون کا دورہ کیا اور فینز سے گھل مل گئے،ہیڈ کوچ وقاریونس خان کہنا ہے کہ تمام ترنظریں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ پر مرکوز ہیں، یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ ناکام رہا، ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم بہترپرفارم کرے گی، دوسری جانب کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے دوسرے میچ میں ہفتے کو کالی آندھی سے کرائسٹ چرچ میں ٹکرائے گی۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 20:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :