زمبابوے نے یو اے ای کو پہلے ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 19 فروری 2015 10:52

زمبابوے نے یو اے ای کو پہلے ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہرا دیا

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)ورلڈ کپ میں زمبابوے نے یو اے ای کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ، نیلسن میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے پول بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 285 رنز کا ٹوٹل بنایا جو اس کا ایک روزہ کرکٹ میں بہترین سکور ہے ، اس سے پہلے یو اے ای کی ٹیم افغانستان کے خلاف 282 رنز کا مجموعہ بنا چکی ہے ، یہی نہیں یو اے ای کی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھی ہائسٹ سکور بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

(جاری ہے)

شیمان انور نے ون ڈے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 67 رنزکی اننگزکھیلی ۔ خرم خان 45 ، کرشنا چندرن ، 34 اور سواپنل پاٹیل ، 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، زمبابوے کی جانب سے چاتارا نے تین ، مائر اور سین ولیمز نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ زمبابوے نے ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کر لیا ، سکندر رضا 46 ، چاکابوا 35 ، ٹیلر 47 اور سین ولیمز نے 76 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ، یو اے ای کی جانب سے محمد توقیر نے دو ، امجد جاوید ، محمد نوید ، ناصر عزیز ، اور کرشن چندرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ،

وقت اشاعت : 19/02/2015 - 10:52:34