اینڈرسن کا غلط آئوٹ؛ دھرماسینا اور علیم ڈارکیخلاف تادیبی کارروائی نہیں ہوگی

جمعرات 19 فروری 2015 11:32

اینڈرسن کا غلط آئوٹ؛ دھرماسینا اور علیم ڈارکیخلاف تادیبی کارروائی نہیں ہوگی

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔فروری 2015ء ) آسٹریلیا سے ورلڈ کپ 2015ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو غلط رن آؤٹ دینے والے آفیشلز کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کیا تھا کہ جیمز ٹیلر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو فیصلے پرریویو لینے کے بعد گیند ڈیڈ ہوگئی جس پر اینڈرسن کورن آئوٹ قرار دینا درست نہیں تھا۔ اب کونسل نے یہ بھی تصدیق کردی کہ جن آفیشلز نے یہ غلطی کی وہ بدھ کوبنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ میں بھی ذمہ داری انجام دیں گے۔ علیم ڈار تھرڈ امپائر ہوںگے جبکہ دھرما سینا ہفتے کو آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے میچ میں فیلڈامپائر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 19/02/2015 - 11:32:00