آئی سی سی کا سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے اور سابق آسٹریلوی خاتون کرکٹر بیٹی ولسن کو ہال آف فیم میں شامل کر نیکا اعلان

جمعرات 19 فروری 2015 14:22

آئی سی سی کا سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے اور سابق آسٹریلوی خاتون کرکٹر بیٹی ولسن کو ہال آف فیم میں شامل کر نیکا اعلان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔فروری 2015ء ) شہرہ آفاق بھارتی لیگ سپنر انیل کمبلے اور سابق آسٹریلیو ی خاتون کھلاڑی بیٹی ولسن آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بنیں گے ۔ آئی سی سی میڈیا سیل سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران انیل کمبلے اور بیٹی ولسن آئی سی سی ہال آف فیم کے 77ویں اور 78ویں ممبر بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

44سالہ انیل کمبلے نے1990ء سے 2008ء تک 132ٹیسٹ میچز اور 271ایک روزہ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر رکھی ہے اور اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 619اور ون ڈے کرکٹ میں 337شکار کیے تھے ، و ہ انگلینڈ کے جم لیکر کے بعد ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 10وکٹیں لینے والے دنیا کے محض دوسرے باؤلر ہیں ۔ انیل کمبلے کے ساتھ آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی بیٹی ولسن نے 1947ء سے 1958ء کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 11ٹیسٹ میچز میں 57.46کی اوسط سے 862رنز بنائے تھے جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی باؤلنگ کے ذریعے 11.80کی اوسط سے 68شکار بھی کیے ۔ انکا انتقال 2010ء میں 88برس کی عمر میں ہوا تھا ۔
وقت اشاعت : 19/02/2015 - 14:22:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :