ٹم ساؤتھی نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے،کیوی کپتان نے باؤلرزکو بے بس کردیا

جمعہ 20 فروری 2015 11:32

ٹم ساؤتھی نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے،کیوی کپتان نے باؤلرزکو بے بس کردیا

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ ٹم ساؤتھی نے انگلینڈکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے،کیوی کپتان نے انگلش باؤلرزکو بے بس کردیا، نیوزی لینڈنے انگلینڈکو باآسانی8وکٹوں سے ہرادیا،انگلینڈکی پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 123 رنز بنا کر آوٴٹ، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے،7انگلش بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے، ٹم ساوٴتھی نے 33 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا،برینڈن میک کولم نے انگلش بولرزکابھرکس نکال دیا،18گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بناڈالی،انگلینڈکی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے حاصل کیں ۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ویسٹ پیک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگاایونٹ کے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 123 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔7انگلش بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو 18 کے اسکور پر مہمان ٹیم کو ٹم ساوتھی کے ہاتھوں پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر ایان بیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ٹم ساوٴٹھی کا دوسرا شکار معین علی بنے جو 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔57 کے مجموعی اسکور پر گیرے بیلنس اسمیتھ کو کیچ دے بیٹھے۔انگلش ٹیم کو چوتھا نقصان ایون مارگن کا اٹھانا پڑا جو صرف 17 رنز بنا سکے۔

انگلینڈکی پانچویں وکٹ 104 رنز پر گری ، جیمز ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساوٴتھی کا شکار بنے۔نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 108رنز پر گر گئی جب بٹلر 3 رنز بنا کر ٹم ساوٴتھی کا شکار بنے۔ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی ووکس تھے جن کو ساوٴتھی نے ایک رنز پر بولڈ کیا۔انگلینڈکی آٹھویں وکٹ 116رنزپرگرگئی جب ساوٴتھی کی ہی گیند بورڈ ہر ویٹوری کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ ہو گئے۔

117رنزپر فن کو صفر پر ساوٴتھی نے پولین کی راہ دکھائی۔34 ویں اوور میں 123 رنز پر انگلینڈ کی آخری ووکٹ بھی گر گئی، جب انگلیند کے سب سے کامیاب کھلاڑی روٹ 70 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔کیوی باؤلر ٹم ساوٴتھی نے 33 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔جب کہ ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملنے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

برینڈن میک کولم نے انگلش بولرزکابھرکس نکال دیا،18گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بناڈالی۔برینڈن میک کولم نے25گیندوں پر 8چوکوں اور 7چھکوں کی مددسے 77رنز بنائے۔مارٹن گپٹل22رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈکی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے حاصل کیں ۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 11:32:53