بھارت کیخلاف اسکواڈ لیک ہونے پر نقصان اٹھانا پڑا: ٹیم مینجمنٹ

جمعہ 20 فروری 2015 21:29

بھارت کیخلاف اسکواڈ لیک ہونے پر نقصان اٹھانا پڑا: ٹیم مینجمنٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کی وجہ پی سی بی کے ٹور آفیشلز کی غفلت بھی قرار دیا جانے لگا حکام نے ٹیم نیوز "آؤٹ" ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔ دوسری جانب اگلے میچ میں بولر یاسر شاہ کی جگہ بلے باز ناصر جمشید کی انٹری کی خبریں بھی سامنے آنے لگیں۔ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی بطور اوپنر نمائندگی اور عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرانے کی خبر میڈیا میں آئیں جس کا ٹیم منجمنٹ کے مطابق نقصان اٹھانا پڑا۔

میڈیا پر خبریں چلنے سے روایتی حریف کو پہلے ہی پلاننگ کرنے کا موقع مل گیا پھر اس کے بعد آٹھ کھلاڑیوں پر رات دیر تک گھومنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا جسے خفیہ رکھا گیا لیکن پھر بھی خبر "آؤٹ" ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارت سے میچ میں شکست کے بعد فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تین کھلاڑیوں کی تلخ کلامی کے معاملے پر بورڈ کو تردید کرنی پڑی۔ ٹیم کی خبریں تواتر سے میڈیا پر آنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے برہمی کا اظہار کیا۔

میڈیا منیجر اور دیگر آفیشلز کو تاکید کی کہ وہ ایسی خبریں میڈیا میں نہ آنے دیں جس سے عالمی کپ کے موقع پر ٹیم دباؤ کا شکار ہو لیکن اس کے باوجود بھی ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل یاسر شاہ کو ڈراپ کرنے کی خبریں سامنے آ گئی ہیں جو بورڈ کے لئے دوبارہ سے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 21:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :