46ویں واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

جمعہ 20 فروری 2015 21:35

46ویں واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) 46ویں واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوا، تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آئیسکو نے میپکو کو 2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی، آئیسکوکی جانب سے بلال محمود نے 2گول جبکہ ذاکراللہ نے ایک گول کیا، میپکو کی جانب سے نثار عالم ، عمر نے ایک ایک فیلڈ گول کیا، دوسرا میچ فیسکو اور این ٹی ڈی سی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں فیسکو نے این ٹی ڈی سی کو 5 کے مقابلے میں 6گول سے ہرایا، فیسکو کی جانب سے سہیل انجم نے 2گول جبکہ وقاص بٹ، اعجاز، عثمان اور قیصر رضا نے ایک ایک گول کیا، دوسرے سیمی فائنل میں لیسکو نے گیپکو کو 2کے مقابلے میں 6گول سے ہرایا، لیسکو کی طرف سے سہیل عباس نے 3گول، غضنفر ایک فیلڈ گول، علیم بلال نے پنیلٹی سٹروک پر ایک گول جبکہ تصور عباس نے ایک فیلڈ گول کیا، گیپکو کی جانب سے ضیاء الرحمن نے پنیلٹی کارنر پر ایک اور مدثر نے ایک فیلڈ گول کیا، آج ہفتہ کے روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچ گیپکو اور این ٹی ڈی سی کے درمیان صبح 11بجے کھیلا جائے گا جبکہ فائنل لیسکو اور فیسکو کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 2بجے کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 21:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :