شاہنیوں ںے ایک نہیں ،دو نہیں پورے چھ کیچ چھوڑکر بد ترین فیلڈنگ کا ریکارڈ بنا لیا

ہفتہ 21 فروری 2015 13:16

شاہنیوں ںے ایک نہیں ،دو نہیں پورے چھ کیچ چھوڑکر بد ترین فیلڈنگ کا ریکارڈ بنا لیا
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تو ویسٹ انڈین باؤلرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہی لیکن فیلڈنگ میں بھی میں بھی 6کیچز چھوڑ کر بدترین ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے آخری پانچ اوور ز میں پاکستانی باولرز کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے 79رنز بنائےجو کہ قومی ٹیم کی شکست کا باعث بنا اور قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں شاہد آفریدی ،محمد عرفان اور عمر اکمل نے چھ اہم کیچ چھوڑ کر ہار کو اپنا مقدر بنایا۔ ذرائع کا کہناہے کہ کھلاڑی فیلڈنگ کوچ کے معاملے پر کرکٹ بورڈ سے متفق نہیں ہیں اور فیلڈنگ کوچ نے بھی تین ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ اب عہدے پر نہیں رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 21/02/2015 - 13:16:23