ورلڈکپ میں پاکستان کے اہم ہتھیارفیل ہوگئے

ہفتہ 21 فروری 2015 18:55

ورلڈکپ میں پاکستان کے اہم ہتھیارفیل ہوگئے

کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے اہم ہتھیارفیل ہوگئے، ناقص باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین سو دس رنز کا مجموعہ جوڑنے میں کامیاب رہی،کرائسٹ چرچ کا میدان،قومی باؤلنگ ہوگئی ناکام،ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھی قومی باؤلنگ لائن توقعات پر پورا نہ اترسکی، اور ونڈیز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہی،بھارت کیخلاف پانچ وکٹیں لینے والے سہیل خان یارکرز کہیں گم ہوگئیں، دس اوور تہتررنزدیئے اور صرف ایک شکارہی شکار کیے،برق رفتار وہاب ریاض کی بھی کالی آندھی نے خوب درگت بنائی،آفریدی نے کیچز تو چھوڑے ، ان کی گیندوں میں بھی جان نظرنہیں آئی،صرف محمد عرفان نے تھوڑی بہت لاج رکھی، جبکہ حارث سہیل نے دو وکٹیں تو حاصل کیں لیکن رنز کے سیلاب کوروک نہ سکے۔

وقت اشاعت : 21/02/2015 - 18:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :