چیف سلیکٹر میچ سے ایک رات قبل جواءخانہ کس سے ملنے گئے؟چونکا دینے والا انکشاف
ہفتہ 21 فروری 2015 22:14
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء)ورلڈکپ 2015ءمیں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے وہیں ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کی کارکردگی بھی واضح ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم ابتدائی 2 میچ ہار کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرتی بھی نظر نہیں آ رہی لیکن دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے اہم اراکین اور ”چیف سلیکٹر“ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ایک ”کاسینو“ کی سیر میں مصروف رہےاور میچ سے پچھلی رات انہوں کاسینوکادورہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے اہم رکن ’چیف سلیکٹر‘کافی دیر تک کاسینو میں موجود رہے ہیں جس کے باعث یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کا ایسی جگہ پر کیا کام ہے؟ وہاں کیوں اور کیا کرنے گئے؟ کیا وہ کاسینو میں کسی خفیہ ملاقات کیلئے گئے تھے یا پھر یہ دورہ ”آفیشل“ تھا؟ ایک جانب تو پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا سرفخر سے بلند کرنے کے بجائے رسوائی کا سبب بن رہی ہے تو دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کاسینو میں جا کر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے تکڑا ہدف دیدیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
-
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی