ورلڈ کپ 2015، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 22 فروری 2015 14:41

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو پول اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں آمنے سامنے ہونگی شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں (کل) پیر واحد میچ پول اے کی ٹیموں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گامیگا ایونٹ میں (پرسوں) منگل کو واحد میچ میں پول بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے منوکا اوول، کینبرا میں مد مقابل ہونگی

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 14:41:41