عمران نذیر کا انتخاب عالم پر الزام ،بی پی ایل کھیلنے کیلئے کمیشن مانگا

اتوار 22 فروری 2015 20:45

عمران نذیر کا انتخاب عالم پر الزام ،بی پی ایل کھیلنے کیلئے کمیشن مانگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)کرکٹر عمران نزیر نے انتخاب عالم پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کیلئے ان سے کمیشن مانگا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران نزیر کاکہنا ہے کہ بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے کے عوض انتخاب عالم نے ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ مزید بربادی کی طرف جائے گی۔عمران نزیر کے اس الزام کے جواب میں انتخاب عالم کاکہنا تھا کہ وہ بورڈ سے اجازت لینے کے بعد ہی اس الزام کا جواب دینگے۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 20:45:40