خراب کارکردگی ،چیف سلیکٹر معین خان تاحال عہدے پر براجمان

پیر 23 فروری 2015 12:07

خراب کارکردگی ،چیف سلیکٹر معین خان تاحال عہدے پر براجمان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود اپنے عہدے پر بغیر کسی پچھتاوے کے براجمان ہیں ، معین خان نے ٹیم کیلئے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا، پی سی بی کے چالیس لاکھ روپے میں دورے کے مزے کرنے والے معین خان آخر کس کو جوابدہ ہیں،ان پر کس کا ہاتھ ہے جو بدترین پرفارمنس کے باوجودکوئی انہیں ہلا نہیں پا رہا؟کیا وہ شہریار خان کے منظور نظر ہیں؟یا پھر چڑیا والے نجم سیٹھی کے؟ٹیم کو بحران سے نکالنے کیلئے کسی سائیکولوجسٹ کی ضرورت نہیں ،ٹیم کا مورال بڑھانے کیلئے سینئر ساتھی کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 12:07:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :